30 اگست 2019 - 13:42
وزیر خارجہ کی ملائشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ملائشیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائشیا کے وزير اعظم نے ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کو ظالمانہ اور غیر قانونی قراردیا ہے۔

.......

/169